جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزمان منشیات سمیت گرفتار

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر تھانہ صدر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 2 کلو 500 گرام چرس برآمد کی گئی، جبکہ ان کے خلاف تھانہ صدر میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کے لیے ناسور ہیں، ان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور کسی بھی صورت میں رعایت نہیں برتی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button