ریسکیو 1122 جہلم کے جوان پوری طرح سے تندرست ہیں، انجینئر سعید احمد

جہلم: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد کی زیر نگرانی ریسکیو 1122 جہلم کے سٹاف کا ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ لیا گیا جس میں جہلم کے تمام ریسکیو افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔

جہلم کے تمام تحصیل انچارجز نے بھی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی ہدایات کے مطابق اپنے تمام اہلکاروں کا فزیکل ٹیسٹ لیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینئر سعید احمد نے کہا کہ ٹیسٹ کا مقصد ریسکیورز کو تندرست رکھنا ،ان کی کارکردگی اور ایمرجنسی میں بہتر طریقے سے مدد کرنا ہے۔ بلاشبہ ایک تندرست جسم ہی تندرست دماغ کا حامل ہوتا ہے اور ریسکیورز کے لئے یہ انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 کے جوان پوری طرح سے تندرست ہیں اور یہ ٹیسٹ ہر ماہ منعقد کیا جاتا ہے کیونکہ ایک تندرست اور چاق و چوبند ریسکیور ہی ایمرجنسی میں لوگوں کو بہتر مدد فراہم کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button