شہری موسم کی شدت اور ہیٹ سٹروک سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ڈاکٹر فواد مجید چوہدری

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر کے میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر فواد مجید چوہدری نے کہا ہے کہ موسم کی شدت اور ہیٹ سٹروک سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں ، گرمی میں بلا وجہ گھر سے باہر نکلنے سے پرہیز کریں اگر ضرورت کے تحت باہر نکلنا پڑے تو کسی گیلے کپڑے یا تولیے سے سر ڈھانپ کر باہر نکلیں۔

جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فواد مجید چوہدری نے کہا کہ باہر نکلتے وقت گہرے رنگ کے ملبوسات خاص طور پر سیاہ رنگ کے کپڑے پہننے سے بھی گریز کریں۔ دہی کا استعمال بڑھا دیں اور دن بھر میں کم از کم چار لیٹر پانی ضرور پئیں، نمکیات کی کمی پوری کرنے کیلئے او آر ایس کا استعمال کریں تاکہ جسم میں نمکیات اور پانی کی کمی با آسانی پوری ہوتی رہے ، نیز سورج سے بچنے کیلئے چھتری کا استعمال ضرور کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہیٹ اسٹروک کی علامات میں جلد کا خشک ہو جانا یا رنگت زرد یا سرخ ہونا، الجھن، چلنا مشکل ہونا، آنکھوں کی پتلیاں پھیل جانا، قے ہونا، غیر معمولی یا نامناسب رویہ پر دل کی دھڑکن تیز ہونا ، سانس چڑھنا، بے ہوشی قابل ذکرعلامات ہیں، اکثر اوقات تیز بخار کے ساتھ بیہوشی بھی طاری ہو جاتی ہے جبکہ مسلز اکڑ جاتے ہیں، شدید گرمی کے با وجود پسینہ نہ آنا، بہت زیادہ تھکاوٹ اور متلی بھی اس کی ابتدائی علامات ہیں، اگر یہ علامات نظر آئیں تو طبی امداد کیلئے فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں تاکہ مریض کی جان بچ سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button