سوہاوہ: پڑی درویزہ کا ہونہار طالب علم کا اعزاز، جنوبی کوریا کی یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کی سکالرشپ حاصل کر لی

سوہاوہ/ پڑی درویزہ: دیہی علاقہ کے ہونہار طالب علم کا اعزاز، پڑی درویزہ کا رہائشی فیضان حمید سکالر شپ پر سرکاری طور جنوبی کوریا کی یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق پڑی درویزہ کے عبدالحمید مرحوم کے بیٹے فیضان حمید علاقہ بھر نیز پاکستان کے مثالی طالب علم کا اعزاز حاصل کر لیا۔
واضح رہے کہ موصوف نے میٹرک تک ابتدائی تعلیم مقامی طور پر گورنمنٹ ہائی سکول پڑی درویزہ سے حاصل کی۔ بعد ازاں سرسید کالج راولپنڈی سے بی ایس سی امتیازی حیثیت سے پاس کیا، پھر قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے پہلے ایم ایس سی الیکٹرانکس میں پاس کی جبکہ قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے ہی ایم ایس کیا۔
طالب علم کا نتیجہ اس قدر شاندار تھا کہ تین غیر ملکی یونیورسٹیوں میں داخلہ کے لئے منتخب کر لیا گیا تھا لیکن ہونہار طالب علم فیضان حمید نے جنوبی کوریا کی یونیورسٹی جس کی عالمی رینکنگ بہتر محسوس کی کو ترجیح دی اور اب وہ پاکستان سے جنوبی کوریا پہنچ چکے ہیں۔
طالب علم کی نے روانگی سے قبل اپنے ایک عزیز کی دعوت ولیمہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے اعزاز کی بنیاد اپنے مرحوم والد عبدالحمید کی علم دوستی کو قرار دیا ، نیز طالب علم نے اپنی تمام کامیابیوں کا ذمہ دار اپنی والدہ اور والد مرحوم کو بھی برابر سطح پر ٹھہرایا ۔طالب علم کی مذکورہ کامیابی پر علاقہ بھر کے اعلیٰ علمی ادبی حلقوں میں خوشی و مسرت کی لہر دوڑ گئی۔
علاقہ کے معروف صحافی اور کالم نگار پروفیسر افتخار محمودنے ایک بیان میں طالب علم کی بڑی کامیابی کو علاقہ پڑی درویزہ کا بڑا اعزاز قرار دیا ہے۔



