شدید گرمی میں بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ، عوام کا جینا محال

جہلم شہر اور گردونواح میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ بار بار ٹرپنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہو رہی ہیں۔

شہریوں کے مطابق آئیسکو سرکل جہلم کی انتظامیہ نے گزشتہ ایک ماہ سے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تیز کر رکھا ہے، جس کے باعث نہ صرف گھریلو صارفین بلکہ تاجر برادری کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بار بار بجلی کے جھٹکوں اور ٹرپنگ کے باعث گھریلو برقی آلات کو نقصان پہنچ رہا ہے، جبکہ کاروباری مراکز میں کام کا تسلسل بھی متاثر ہو رہا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ غیر یقینی صورتحال کے باعث کاروبار میں نمایاں کمی واقع ہو رہی ہے۔

مین بازار سمیت ملحقہ آبادیوں کے مکینوں نے بھی شکایت کی ہے کہ بجلی کی بندش اور وولٹیج میں اتار چڑھاؤ نے معمولات زندگی بری طرح متاثر کر دیے ہیں، جس سے شدید ذہنی اذیت کا سامنا ہے۔

شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے اس مسئلے کا فوری نوٹس لیا جائے اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنا کر عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button