رفعت زیدی، مشتاق للِہ اور یاسر قریشی سمیت پی ٹی آئی کے 6 رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج، وارنٹ گرفتاری جاری

جہلم کے تینوں ایم پی ایز سمیت پی ٹی آئی کے 6 رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد میں 26 نومبر کے احتجاج میں توڑ پھوڑ کرنے اور ریاست کے خلاف اکسانے پر دہشت گردی کے دفعات کے تحت درج مقدمہ میں جہلم سے تینوں ممبران پنجاب اسمبلی سمیت پی ٹی آئی کے 6 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔
پی ٹی آئی کے چھ رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں درج مقدمہ میں نامزد ہونے پر جاری ہوئے ہیں۔ مقدمہ میں ایم پی ایز میں رفعت زیدی، مشتاق احمد للِہ اور یاسر قریشی جبکہ رہنماؤں میں ابرار حسین شاہ، راشد ٹیپو اور فیض حسین نامزد ہیں۔



