پنڈدادنخان میں بارشوں سے تباہی، اسسٹنٹ کمشنر حلیمہ منیر کا متاثرہ علاقوں کا دورہ

پنڈدادنخان میں بارشوں نے تباہی مچا دی، اسسٹنٹ کمشنر حلیمہ منیر نے برساتی پانی سے متاثرہ علاقے گولپور، کندوال سمیت مختلف مقامات کا دورہ کیا۔
انہوں نے اہل علاقے کے مسائل گھروں سے پانی کی نکاسی نقصانات کے ازالے اور ممکن امدادی کی یقین دہانی کروائی۔
میونسپل کمیٹی کے ملازمین نے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان حلیمہ منیر کے احکامات پر فوری عمل کرتے ہوئے گولپور میں ہیوی مشینری کے ذریعے نکاسی آب کے لئے اقدامات شروع کر دئیے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے کندوال میں برساتی پانی میں زیر تعمیر پل کا متبادل راستہ بہہ جانے والی جگہ کا دورہ کیا اور فوری راستہ بحالی کے لئے کام کا آغاز کروا دیا۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



