دینہ میں تیز رفتار مسافر بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر، میاں بیوی جاں بحق

دینہ میں تیز رفتار مسافر بس اور موٹرسائیکل کے درمیان خوفناک تصادم سے میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔

یہ افسوسناک حادثہ دینہ میں جی ٹی روڈ پر بوڑاجنگل کے مقام پر پیش آیا، جس میں مسافر بس اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں جہلم کے نواحی علاقہ کے رہائشی میاں بیوی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا، جب لاہور سے راولپنڈی جانے والی تیز رفتار مسافر بس نے آگے جانے والے موٹر سائیکل کو کچل دیا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 52 سالہ شفاقت علی اور ان کی 48 سالہ اہلیہ صائقہ کے طور پر ہوئی ہے۔ جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کا تعلق جہلم کے نواحی گاؤں جکر سے بتایا جا رہا ہے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔

@jhelumupdates جہلم: دینہ میں مسافر بس اور موٹرسائیکل میں تصادم، میاں بیوی جاں بحق #Dina #Jhelum #JhelumUpdates #Pakistan #pageforyou #PakistanNews #foryoupage❤️❤️ #جہلم #News #JhelumNews ♬ original sound – Jhelum Updates

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button