اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے بائی پاس روڈ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے 3 کباڑ خانے سیل کر دیے

دینہ: ڈپٹی کمشنر جہلم کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفا عابد نے دینہ بائی پاس پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے تین کباڑ خانے سیل کر دیے۔

یہ کارروائی جی ٹی روڈ اور مین بائی پاس پر کوڑا کرکٹ اور کباڑ پھینکنے کے خلاف کی گئی، جس کی وجہ سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی متاثر ہو رہی تھی بلکہ ٹریفک کی روانی میں بھی مشکلات پیدا ہو رہی تھیں۔

اسسٹنٹ کمشنر صفا عابد نے موقع پر معائنہ کے دوران پایا کہ کباڑ خانے کے مالکان مین روڈ پر اپنا سامان پھیلا کر تجاوزات اور گندگی کا سبب بن رہے تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مین شاہراہوں پر گندگی پھیلانے اور تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔

ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ایسی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔ تمام مالکان کو تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ اپنا کباڑ مقررہ حدود کے اندر رکھیں اور صفائی ستھرائی کے ضوابط کی مکمل پابندی کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button