سوہاوہ میں 14 سالہ لڑکے سمیت 3 افراد کو قتل کرنے والا اشتہاری مجرم گرفتار

سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی میں 14 سالہ لڑکے سمیت 3 افراد کو قتل کرنے والے اشتہاری مجرم کو ڈومیلی پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال 15 جون کو جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے تھانہ ڈومیلی کے علاقہ رسیلہ کلاں میں ساتھیوں کے ساتھ مل کر 14سالہ محمد غضنفر ولد محمد عادل،75سالہ محمود ولد اصغر اور 50سالہ گل عمر ولد سردار کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے اشتہاری مجرم ارباب حسین کو ڈومیلی پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم نے اشتہاری مجرم سے آلہ قتل اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔

اشتہاری مجرم قتل کی واردات کے بعد گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا جس کو تھانہ ڈومیلی پولیس نے جدید سائنٹیفک طریقہ کار اور ہیومن ریسورس کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button