پنڈدادنخان میں غفلت و لاپرواہی سے شہریوں کو نقصان پہنچانے والے 4 ملزمان گرفتار

پنڈدادنخان میں میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس نے اہم کارروائیاں کرتے ہوئے غفلت و لاپرواہی کے باعث شہریوں کو خطرے میں ڈالنے والے متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ان کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ایسے ملزم کو گرفتار کیا جس نے شاہراہ عام پر غفلت اور لاپرواہی سے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ایک بچے کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ پنڈدادنخان میں مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ایس ایچ او تھانہ للِہ اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے تین ایسے ملزمان کو گرفتار کیا جنہوں نے غفلت اور لاپرواہی سے گاڑی چلا کر شہریوں کی جان کو خطرے میں ڈال کر ارتکاب جرم کیا۔ تھانہ للِہ پولیس نے ان کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی حالت میں لاپرواہی یا غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کی حفاظت کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور کسی بھی شہری کی جان کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button