جہلم پولیس کی ماہ نومبر کارکردگی رپورٹ جاری، 14 گینگز گرفتار، پونے 2 کروڑ روپے کا مال مسروقہ برآمد

جہلم پولیس کی ماہ نومبر کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ پولیس نے ماہ نومبر میں 14 گینگز کو گرفتار کر کے 1 کروڑ 73 لاکھ 40 ہزار روپے مال مسروقہ برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طارق عزیز سندھو کی کمانڈ میں ماہ نومبر میں ضلع جہلم میں امن و امان قائم رکھنے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں، اغواء، قتل، ڈکیتی، رابری، منشیات کے خاتمے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بھرپور کارروائیاں کیں۔

پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز جاری رکھ کر 14 گینگز کو ٹریس کیا اور مجموعی طور پر 53 مقدمات میں 40 ملزمان کو گرفتار کیا۔ اس دوران کل مال مسروقہ کی مالیت 1 کروڑ 73 لاکھ 40 ہزار 500 روپے برآمد کی گئی، جس میں 16 تولے سونا، 19 موٹر سائیکلز، 8 موبائل فونز، 3 بھینسیں، 3 بکریاں، ایک رکشہ اور ایک ایل سی ڈی 42 انچ شامل ہیں۔

قتل کے دو مقدمات درج کرکے 4 ملزمان گرفتار کیے گئے، جبکہ ریپ اور گینگ ریپ کے 5 مقدمات میں 5 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ بچوں کے ساتھ زیادتی کے 2 مقدمات میں 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

منشیات کے 43 مقدمات درج کیے گئے اور 44 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضہ سے 10 کلو 342 گرام ہیروئن، 9 کلو چرس، 6 کلو 370 گرام آئس اور 703 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔ غیر قانونی اسلحہ کے 29 مقدمات درج کرکے 29 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن سے 22 پسٹلز، 7 گنز اور 56 روند برآمد کیے گئے۔

قمار بازی کے 2 مقدمات میں 18 ملزمان گرفتار کیے گئے، جن سے قمار بازی کی رقم 1 لاکھ 6 ہزار 300 روپے، 15 موبائل فونز، 3 موٹر سائیکلز اور 2 گھڑیاں برآمد کی گئیں۔ بھکاریوں کے خلاف کارروائی میں 31 مقدمات درج کرکے 33 ملزمان (23 مرد اور 10 عورتیں) کو گرفتار کیا گیا۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 7277 چالان کیے گئے اور 45 لاکھ 52 ہزار 700 روپے کا جرمانہ وصول کیا گیا۔ شہری سہولت مراکز جہلم میں 6676 افراد نے مختلف سہولیات سے استفادہ کیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے گزشتہ ماہ شکایات سیل کے ذریعے 217 سائلین کی شکایات کا جائزہ لیا اور فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے۔

ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے کہا کہ جہلم پولیس کمیونٹی پولیسنگ، بروقت انصاف، عوامی سہولیات کی فراہمی اور ضلع میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے دن رات سرگرم عمل ہے اور کسی بھی جرم کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button