تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ، شہریوں کا گھر بنانے کا ڈراؤنا خواب بن گیا

جہلم: تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے باعث شہریوں کا گھر بنانے کا ڈراؤنا خواب بن گیا، تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کنسٹرکشن انڈسٹر ی شدید بحران کا شکار ہو گئی۔ پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ اینٹ،سیمنٹ،بجری، سریا، کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہونے سے شہریوں کا گھر بنانے کا خواب ادھورا رہ گیا۔
تفصیلات کے مطابق، ڈالر مہنگا ہونے سے جہاں صنعتوں میں استعمال ہونے والا درآمدی خام مال مہنگا ہوا ہے وہیں صنعتی شعبے پر مزید مالی بوجھ بڑھ چکا ہے۔ تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کنسٹرکشن انڈسٹر ی شدید بحران کا شکار ہو گئی ہے۔
تعمیراتی شعبے سے منسلک افراد کاکہنا ہے کہ موجودہ حالات میں جہاں ہر شعبہ بحران کا شکار ہے وہیں پر تعمیراتی شعبہ بھی بری طرح متاثر ہوا ہے، انھوں نے بتایاکہ پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس کیوجہ سے یہ صنعت بھی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔
کنسٹرکشن کے شعبہ سے وابستہ افراد نے وزیراعظم پاکستان ، وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں کمی کروائی جائے تاکہ شہری اپنے گھر بنوا کر اپنا خواب پورا کر سکیں۔



