جہلم پولیس کی کارروائی، دریا میں نہا کر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے 3 افراد گرفتار

جہلم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دریا میں نہا کر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت کی جانب سے دریاؤں میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ ہے، جس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ملزمان دریا میں نہا رہے تھے۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ڈی پی او جہلم نے کہا کہ دریا میں نہانے پر پابندی عوام کی جانوں کے تحفظ کے لیے لگائی گئی ہے، اس لیے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

جہلم پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قوانین پر عمل کریں اور اپنی جانوں کو خطرے میں نہ ڈالیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button