جہلم میں ہفتہ وار فری میڈیکل کیمپ کا آغاز، ڈپٹی کمشنر نے سول ہسپتال میں کیمپ کا افتتاح کیا


جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا سول ہسپتال کا دورہ، ہفتہ وار فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا اور ہسپتال کی مختلف وارڈز میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے محکمہ صحت کے زیر اہتمام ہفتہ وار فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے کیمپ میں موجود ٹیسٹ، مشینری، ادویات بارے آگاہی حاصل کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ہفتہ وار کیمپ کو زیادہ سے زیادہ مفید بنانے کیلئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں۔
ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا بھی دورہ کیا اور وہاں زیر علاج مریضوں سے طبی سہولیات اور مسائل بارے پوچھا۔
ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ تمام مریضوں کو دستیاب تمام سہولیات بلا تفریق فراہم کی جائیں اور شہریوں کو ہسپتال سے باہر غیر ضروری ادویات،ٹیسٹوں کیلئے نہ بھیجا جائے۔



