ضلع جہلم میں گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت شروع

جہلم/ دینہ: ڈی ایس پی ٹریفک جہلم نے شہریوں کے گھروں کی دہلیز پر موٹربائیک کے لائسنس بنا کر دینے کا آغاز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فرحان بیگ اور ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک جہلم نے موبائل وین کے ہمراہ جہلم کی تحصیل دینہ کی یونین کونسل دھنیالہ میں لوگوں کے گھروں کی دہلیز پر موٹربائیک کے لائسنس بنانے کا اقدام شروع کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر رضا حسنین اعوان نے لوگوں کو ہیلمٹ کی افادیت، پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا جبکہ لوگوں کو ڈرائیونگ لائسنس اور لرنر بنانے کا مکمل طریقہ بھی سمجھایا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس انتہائی مناسب فیس میں ڈرائیونگ سکول کے اندر بچوں اور بچیوں کو 10 دن کی ٹریننگ دینے کے بعد لائسنس بنوانے میں بھی ان کی مکمل مدد اور رہنمائی کرتی ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے روڈ پر اپنی اور دوسروں کی جان کی حفاظت کو یقینی بنانے اور ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھنے اور ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کا لیکچر دیا۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button