موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث “عاصم عرف سابو گینگ” کے 3 ملزمان گرفتار

جہلم: پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث “عاصم عرف سابو گینگ” کے تین ملزمان کو گرفتار کر کے چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور رکشے برآمد کر لیے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ڈی پی او سٹی سرکل کی زیرِ نگرانی تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عاصم عرف سابو چور گینگ کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے 3 عدد چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور 2 عدد رکشے برآمد کیے گئے، جبکہ برآمد ہونے والی گاڑیوں کی مجموعی مالیت تقریباً 5 لاکھ 50 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔



