بارسلونا میں چوہدری اسد گجر گرمالہ کی طرف سے سید جاوید حسنین شاہ کے اعزاز میں ظہرانہ

بارسلونا: معروف سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری اسد گجر گرمالہ کی طرف سے سابق ایم این اے سید جاوید حسنین شاہ کے اعزاز میں بارسلونا میں ظہرانہ دیا گیا۔
ظہرانہ میں سید فخر عباس شاہ، فرینڈ ٹیکسی گروپ کے صدر چوہدری غلام رضا چوہان، سید ضیغم، محمد آصف گوندل، زاہد مسعود، چوہدری شاہزیب گجر گرمالہ، چوہدری عابد گرمالہ، چوہدری شبیر گجر گھرمالہ، چوہدری مشتاق جہلم، چوہدری نوید، شانی نگیال، عدنان علی، کمار سنگھ، اعجاز احمد ڈھلو، پرویز جویا اور دیگر نے شرکت کی۔
اس موقع پر باہمی دلچسپی سمیت مختلف امور پر اور بھائی چارے کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا۔ معزز مہمان نے اپنے میزبان چوہدری اسد گجر گرمالہ کی چاہت پر انکا شکریہ ادا کیا اور تمام احباب کی محبت کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کی لازوال محبت کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



