پی آئی اے کا کینیڈا سے پاکستان کی پروازوں پر خصوصی رعایت کا اعلان


پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے کینیڈا سے پاکستان کی پروازوں پر خصوصی رعایت کا اعلان کردیا۔
پی آئی اے حکام کے مطابق کینیڈا سے پاکستان جانے والی کی پرواز پر 15 فیصد رعایت دی گئی ہے۔
حکام نے کہا کہ یہ رعایت محدود مدت کے لیے ہے اور مسافر اس پیشکش سے استفادہ کریں۔
ان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی آرام دہ اور رعایتی سفری سہولت سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی آن لائن ٹکٹ بک کرائیں۔
حکام نے بتایا کہ آن لائن بکنگ یونیورسل نمبر 111-786-786 پر کرائی جا سکتی ہیں۔



