غریب مستحقین کو تلاش کرکے صدقہ الفطر دیا جائے، ڈاکٹر عبدالرب ثاقب

برمنگھم: صدقہ، فطرغریب مستحق لوگوں کو تلاش کرکے یہ صدقہ الفطر ان تک پہنچائیں تاکہ عید کے دن کم از کم وہ سیر ہوکر کھا سکیں۔
ڈاکٹر عبدالرب ثاقب خطیب ڈڈلی نے اپنے ایک بیان میں ان خیالات کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عام طور پر نماز عید کے آتے وقت لوگ اپنا صدقہ الفطر مسجد کی بالٹیوں میں ڈالتے ہیں جبکہ عید تک مستحقین تک یہ صدقہ پہنچنا چاہیے، اگر عید تک یہ صدقہ مستحقین تک نہ پہنچے تو وہ عام صدقہ ہوگا صدقہ الفطر نہیں ہوگا۔ اس لیے صدقہ الفطر دینے والے وقت سے مستحقین تک پہنچائیں۔
انہوں نے کہا کہ علما اس مسئلہ پر روشنی ڈالتے رہیں تاکہ یہ مسئلہ عوام کو سمجھ آجائے اور اس پر عمل کرنا شروع کردیں اور اناج تقسیم کرنا اس لیے ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں درھم اور دینار، کرنسی تھے مگر آپ ﷺ اناج کے ذریعے صدقہ الفطر نکالتے تھے اور صحابہ کرام کو بھی اناج ہی سے صدقہ الفطر ادا کرنے کا حکم فرماتے تھے۔ بصورت مجبوری صدقہ الفطر میں نقدی بھی دے سکتے ہیں۔



