ریسکیو 1122 ضلع جہلم کے سٹاف کا ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ، افسران اور اہلکاروں کی شرکت

جہلم: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینئر سعید احمد کی زیر نگرانی ریسکیو 1122 کے تمام سٹاف کا ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ لیا گیا۔

اس ٹیسٹ میں جہلم کے تمام ریسکیو افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی جبکہ تحصیل سوہاوہ، دینہ اور پنڈدادنخان کے تمام ریسکیو اہلکاروں کا فزیکل ٹیسٹ بھی متعلقہ تحصیل انچارجز نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی ہدایات کے مطابق لیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد نے کہا کہ ماہانہ فٹنس ٹیسٹ کا مقصد ریسکیورز کو تندرست رکھنا، ان کی کارکردگی کو جانچنا اور ایمرجنسی میں بہتر طریقے سے مدد فراہم کرنے کے قابل بنانا ہے۔ بلاشبہ ایک تندرست جسم ہی تندرست دماغ کا حامل ہوتا ہے اور ریسکیورز کے لیے یہ انتہائی اہم ہے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے مزید کہا کہ یہ ٹیسٹ ہر ماہ منعقد کیا جاتا ہے تاکہ ریسکیورز کی جسمانی اور ذہنی صلاحیتوں کو بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایک تندرست اور چاق و چوبند ریسکیور ہی ایمرجنسی کی صورت میں لوگوں کو مؤثر اور بروقت مدد فراہم کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button