سوہاوہ: اینٹی نارکوٹکس فورس کے منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں 2 ملزمان گرفتار

سوہاوہ: اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائی میں منشیات برآمدکرکے ملزمان گرفتارکر لیے۔
ترجمان اے این ایف نے بتایاکہ جی ٹی روڈ سوہاوہ کے قریب دو ملزمان سے3 اعشاریہ 21 کلوگرام چرس برآمدکی گئی ۔
ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔



