28 سے 31 مارچ تک جہلم سمیت ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کا امکان

ملک کے مغربی حصوں میں ہواؤں کا سلسلہ27 مارچ کو داخل ہوگا، نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) نے بارشوں کے نئے سلسلے کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کر دی۔

این ڈی ایم اے کی جاری ایڈوائزری کے مطابق ملک کے بیشتر اضلاع ، بالائی اور وسطی علاقوں میں 28 سے 31 مارچ تک بارش کا امکان ہے، بارشوں کے باعث درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔ 29 اور 30 مارچ کو تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا،مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث کھڑی فصلوں، کمزور انفرا سٹرکچر کو نقصان کا اندیشہ ہے۔ جبکہ کسانوں کو آندھی/بارش کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ سیاحوں اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے موسمی صورتحال سے آگاہی کے لیے اقدامات کرنے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے ملک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جس کے مطابق ملک کے مغربی حصوں میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ 27 مارچ کو داخل ہوگا، 27 سے 31 مارچ کے دوران پشاور، چارسدہ، نوشہرہ سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، اسی طرح مری ،گلیات ،اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف حصوں میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ بعض اضلاع میں چند مقامات پر جھکڑ اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان اور سندھ کے اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے، تیز بارش کے باعث بالائی خیبرپختونخوا، مری، گلیات کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے جس سے کھڑی فصلوں اور کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان کا اندیشہ ہے ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button