21 سالہ نوجوان کا ٹریفک حادثہ میں انتقال، تعزیت اورفاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری

دینہ: سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری وقار آصف کے بیٹے کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے، سابق وفاقی وزیر اور سابق چیئرمین واپڈا سمیت مختلف شخصیات نے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل دینہ کے علاقہ موہال کی سیاسی و سماجی شخصیت سابق کونسلر و چیئرمین یوسی بدلوٹ چوہدری وقار آصف کا 21 سالہ بیٹا اور چیف ایڈیٹر جہلم اپڈیٹس و جنرل سیکرٹری دینہ پریس کلب عادل چوہدری کا کزن چوہدری ولید وقار ٹریفک حادثہ میں انتقال کر گیا۔

نوجوان کی وفات پر سابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین، سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین، پیر فخر نذیر قاسم موہڑوی آستانہ عالیہ بوڑا جنگل شریف، سابق چیئرمین یوسی لدھڑ چوہدری فوق شیرباز، سید قدیر حسین شاہ کاظمی اور صدر مرکزی انجمن تاجران و انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی دینہ چوہدری محبوب احمد نے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

صدر دینہ پریس کلب سید توقیر آصف شاہ، سینئر صحافی اظہر چوہدری، چوہدری شعبان آف رانجھا میرا خلیفہ دربار عالیہ نیریاں شریف سمیت سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے سوگواران سے دلی ہمدردی کرتے ہوئے مرحوم کے روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور اللہ تعالی سے مرحوم کی بخشش اور پسماندگان کے صبر جمیل کے لئے دعا کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button