حکومت کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بی آئی ایس پی ہولڈرز کی تعداد ایک کروڑ تک لے جانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے،بی آئی ایس پی کارڈ ہولڈرز کی تعداد 93 لاکھ کے قریب ہے، ڈائنامک سروے میں مزید لوگ بی آئی ایس پی میں شامل کئے جائیں گےچاروں صوبوں کے مخصوص اضلاع میں ڈائنامک سروے جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق دور دراز علاقوں کے لوگوں کی رجسٹریشن اولین ترجیح ہے، بی آئی ایس پی ڈائنامک سروے کیلئے دور دراز علاقوں میں دفاتر قائم کئے جا رہے ہیں،ڈائنامک سروے میں لوگوں کو خصوصی رعایت مل رہی ہے،آٹھ لاکھ افراد کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔

ڈائنامک سروے میں مستحق خواتین اور انکے بچوں کی رجسٹریشن جاری ہے. دور دراز ایریاز میں موبائل رجسٹریشن وہیکلز بھجوائی گئی ہیں،بی آئی ایس پی کی موبائل وہیکلز پر مستحق خواتین کی رجسٹریشن جاری ہے ۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button