ضلع جہلم میں مہنگائی کا جن بے قابو، سبزی فروٹ اور گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں مہنگائی کا جن بے قابو، کمشنرراولپنڈی ڈویژن اور ضلعی انتظامیہ کے تمام تر دعوؤں کے باوجود سبزی فروٹ اور گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، دکاندار من مانے نرخ وصول کرنے لگے۔ مہنگائی سے پریشان شہریوں نے کمشنری نظام کے ایکشن اور جرمانے کے اعداد و شمار کو ڈرامہ قرار دے دیدیا۔

مختلف علاقوں میں مہنگائی کا جن مکمل طور پر بے قابو ہو گیا ہے شہر میں سبزی فروٹ اور گوشت کے من مانے رئیس وصول کیے جانے لگے ہیں مختلف بازاروں دہیاتوں میں آلو 150 روپے، پیاز ڈیڑھ سو سے 200 روپے کلوہ نمائر 190 سے وہ 210 روپے کلو فروخت کیے جارہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی مہنگائی کے سبب غریب اور مڈل کلاس کا بری طرح استصال جاری ہے۔ شہر اور ملحقہ علاقوں میں گوشت فروشوں نے بھی گائے اور بکرے کے خود ساختہ نرخ وصول کرنا شروع کر رکھے ہیں۔ اندرون شہر گائے کا گوشت 1ہزار سے 12سوروپے کلو جبکہ بکرے کا گوشت 2ہزار سے 22سو روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کیی عدم دلچسپی کی وجہ سے گراں فروشی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ ارباب اختیار کو چاہیے کہ سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کروانے کےلیے خفیہ اداروں کی خدمات حاصل کریں تاکہ جنگل کے قانون کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button