دینہ میں سکول جانے والی 18 سالہ لڑکی مبینہ طور پر لاپتہ

دینہ میں سکول جانے والی 18 سالہ لڑکی مبینہ طور پر لاپتہ ہو گئی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے لڑکی کی تلاش شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے علاقہ کرلہ کی رہائشی 18 سالہ نویں جماعت کی طالبہ (س۔ر) کو اس کا بھائی گرائمر سکول ٹھیکریاں پڑھنے کیلئے چھوڑ کر آیا لیکن تھوڑی ہی دیر کے بعد طالبہ نے سکول پرنسپل کو یہ کہہ کر چھٹی لے لی کہ اس کی امی دینہ شہر میں انتظار کر رہی ہے کیونکہ سکول کی کتابیں لینی ہیں۔

لڑکی کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ سکول پرنسپل نے فون کر کے ہمیں بتایا کہ آپ کی بیٹی سکول سے چھٹی لے کر گئی ہے لیکن لڑکی سکول سے واپس گھر نہیں آئی، مجھے قوی امید ہے کہ میری بیٹی کو نامعلوم شخص نے اغواءکیا ہے۔

دینہ پولیس نے لڑکی کی والدہ کی درخواست پر 18 سالہ طالبہ کو اغواء کرنے کا مقدمہ درج کر لیا۔

ایس ایچ او تھانہ دینہ احسان شاہ نے بی بی سی جہلم کو بتایا کہ لڑکی کی تلاش جاری ہے، جلد تلاش کر کے ملزم کو گرفتار کر لیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button