بھارت کی جارحیت کیخلاف طلباء و سول سوسائٹی کا پاک فوج سے اظہار یکجہتی، ریلی نکالی گئی

جہلم: بزدل دشمن بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے کے بعد پاک فوج کی جانب سے بھرپور اور منہ توڑ جواب پر اظہارِ یکجہتی کے لیے جہلم میں سول سوسائٹی، طلباء، تاجر برادری اور وکلاء کی جانب سے پرامن ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

ریلی میں شرکاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اور پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے لگا کر وطن سے اپنی محبت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ ریلی کے دوران "پاکستان پائندہ باد” اور "پاک فوج زندہ باد” کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سالمیت اور دفاع کے لیے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

ریلی کے اختتام پر نوجوانوں کی جانب سے ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ میں قائم بلڈ بینک میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جہاں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے رضاکارانہ طور پر خون کے عطیات دیے۔

انچارج بلڈ بینک کے مطابق نوجوانوں کا جذبہ حب الوطنی قابلِ دید تھا، اور خون عطیہ کرنے والوں کی اتنی بڑی تعداد موجود تھی کہ خون سٹور کرنے کی جگہ کم پڑ گئی۔

انچارج بلڈ بینک نے اس جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوان کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ملک کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button