جہلم: گرمی کی شدت میں کمی اور بارش کیلئے مساجد میں خصوصی دعائیں

جہلم: گرمی کی شدت میں کمی اور بارش کیلئے مساجد میں خصوصی دعائیں، شہری گرمی سے نڈھال، کڑاکے کی گرمی کیوجہ سے بیشترشہری بیمار پڑگئے۔ بچوں کو لو لگنا، دست ، اسہال ، قے وغیرہ کی شکایات سامنے آنے لگیں ، شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ڈاکٹرز کی ہدایات۔
تفصیلات کے مطابق جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں سورج سوا نیزے سے بھی قریب آگیا ، گلیاں سڑکیں ویران ، شہری گرمی کی شدت سے نڈھال ہوگئے ، شہری و بچوں میں گرمی کی شدت کے باعث اسہال ، قے ، پیٹ درد سمیت دیگر بیماریوں کی شکایات عام ہوگئیں ہیں۔
گرمی کی شدت میں کمی اور ابر رحمت کے لئے جمعے کے دن شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں قائم مساجد اور امام بارگاہوں میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد ابرِ رحمت کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں، امام صاحبان نے اللہ تعالی کے حضور گرمی میں کمی اور بار ش کے لئے گڑگڑا کر دعائیں مانگیں۔



