جہلم میں خصوصی افراد کے مسائل کے حل کے لیے ڈسٹرکٹ ویلفیئر کمیٹی کا اجلاس

جہلم: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صباء سحر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویلفیئر اور ری ہیبلیٹیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں خصوصی افراد کے مسائل اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال نے کمیٹی کو یونٹ کے اغراض و مقاصد اور خصوصی افراد کو درپیش چیلنجز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں محکمہ صحت، تعلیم، پبلک ہیلتھ، سوشل سکیورٹی، زکوٰۃ، سپیشل ایجوکیشن، ٹیوٹا، انڈسٹریز، لیبر، لوکل گورنمنٹ اور انڈسٹریل یونٹس کے نمائندے شریک تھے۔

اجلاس میں خصوصی افراد کے لیے مختص 3 فیصد کوٹہ پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں سے کل آسامیوں اور خصوصی افراد کی آسامیوں کا ڈیٹا جمع کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ خصوصی افراد کے مسائل کے فوری حل کے لیے مختلف اداروں کے درمیان بہتر تعاون پر بھی زور دیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صباء سحر نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے خصوصی افراد کے حقوق کی فراہمی اور سہولیات کی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کریں تاکہ انہیں معاشرے کا فعال اور مفید شہری بنایا جا سکے۔

اجلاس میں خصوصی افراد کے لیے روزگار، تعلیم، اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button