شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کےلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، ڈی پی او جہلم

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے پولیس خدمت مرکز جہلم،پولیس تحفظ مرکز، میثاق سنٹر، ڈسٹرکٹ ٹریفک آفس، تھانہ سٹی اور دفتر آرگنائزڈ کرائم یونٹ جہلم کا سرپرائز دورہ کیا، دفاتر و تھانہ جات کی صفائی ستھرائی، ریکارڈ اور عمارات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

پولیس خدمت مرکز، تحفظ مرکز ،میثاق سنٹر اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفس کی بہتر صفائی اور موثر پبلک سروس ڈیلیوری پر انچارجز اور محرر ٹریفک آفس کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان جبکہ تھانہ سٹی اور آرگنائزڈ کرائم یونٹ کی بلڈنگ کا معائنہ کرنے پر صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے متعلقہ عملہ کی سر زنش اور شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے۔

ڈی پی او جہلم نے تمام دفاتر و تھانہ کی صفائی بہتر بنانے اور شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کیں اور کہا کہ شہریوں کو ٹریفک سے متعلقہ مثالی سہولیات کی فراہمی کےلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ میثاق سنٹر انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ خدمت مراکز میں آنے والے شہریوں سے اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور انہیں تمام سہولیات بر وقت بہم پہنچاتے ہوئے حکومت پنجاب کے ویژن کا عملی نمونہ پیش کریں۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ پولیس فارمیشنز کی کارکردگی اور عوام الناس کا پالیسنگ سے متعلق فیڈ بیک جانچنے کےلئے سرپرائز وزٹس کا سلسلہ جاری رہے گا۔

قبل ازیں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے پولیس لائنز جہلم کا دورہ کیا، پولیس لائنز کی صفائی ستھرائی، یادگار شہدا اور پولیس لائنز سکول کا معائنہ کیا اور لوئر کلاس کورس کے زیر تربیت پولیس افسران سے خطاب کیا۔

ڈی پی او جہلم نے زیر تربیت پولیس افسران سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں درپیش مسائل دریافت کیے اور موقع پر ہی ان مسائل کو حل کرنے کےاحکامات جاری کیے۔

انہوں نے کہا کہ 17 ہفتوں پر محیط کورس میں کل 50 زیر تربیت افسران تربیت مکمل کریں گے، کورس کوآرڈینیٹر اور ٹیچنگ سٹاف سے بھی ملاقات کی، ٹریننگ کے معیار اور ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

بعد ازاں ڈی پی او جہلم نے پولیس لائنز میں موجود مختلف دفاتر اور لائنز ایریا کا کیا، انہوں نے صفائی کے ناقص انتظامات پر ریزروانسپکٹر اور محرر لائن کی سرزنش کی۔

ڈی پی او جہلم نے پولیس لائنز میں صفائی کے بہترین انتظامات کے ساتھ ساتھ جاری ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کیں اور کہا کہ زیر تربیت افسران کو جدید خطوط پر مبنی ٹریننگ دی جا رہی ہے، بہترین نظم و ضبط اور تربیت کا اعلیٰ معیار ہی اچھے پولیس افسران کی ضمانت ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button