مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غاصبانہ قبضے کی پر زور مذمت کرتے ہیں، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی


جہلم: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غاصبانہ قبضے کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور بھارتی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 کے خاتمے اور کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف پوری قوم احتجاج کررہی ہے اور یہ احتجاج تب تک جاری رہے گا جب تک کشمیریوں کو ان کا حق نہیں مل جاتا۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے ضلع کونسل ہال میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ستر سال سے کمشیر پر قابض بھارتی حکومت نے پانچ سال قبل کمشیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی ناپاک کوشش کی جس کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج جاری ہے اور پوری پاکستانی قوم اس اقدام کے خلاف یک آواز ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کی ریلی اور سیمینار کے ذریعے ہم دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیر کے عوام کو غلام نہیں بنایا جا سکتا۔



