پنجاب نے سکولوں میں مفت سمر کیمپ لگانے کی اجازت دیدی

جہلم: پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے پرائیویٹ سکولوں کو 15 جون سے 15 جولائی تک سمر کیمپ منعقد کرنے کی اجازت دے دی، طلباء چھٹیوں کے دوران مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔
پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے نجی سکولوں کو 15 جون سے 15 جولائی تک سمر کیمپ منعقد کرنے کی اجازت دیدی، شدید گرمی سے بچنے کیلئے کیمپ کے اوقات کار صبح ساڑھے 7 بجے سے 10 بجے تک رکھے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سمر کیمپ میں شرکت کرنیوالے بچوں سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی، اسکولز بچوں سے اضافی فیس نہیں لے سکتے۔
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ فیصلہ ’’مسلسل سیکھنے اور مشغولیت کی حمایت‘‘ کیلئے کیا گیا ہے۔



