ڈپٹی کمشنر جہلم نے تجاوزات کے خاتمے کے لیے خصوصی انکروچمنٹ اسکواڈ تشکیل دے دیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم سید محمد میثم عباس نے اندرون شہر کے بازاروں اور سڑکوں پر قائم تجاوزات کے خاتمے کے لیے خصوصی انکروچمنٹ اسکواڈ تشکیل دے دیا۔

اس اسکواڈ میں مختلف صوبائی محکموں کے افسران و ملازمین شامل کیے گئے ہیں جو صبح و شام تجاوزات کے خلاف کارروائیاں کریں گے۔ اس اقدام کو شہریوں کی جانب سے بھرپور سراہا گیا اور ڈپٹی کمشنر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق تجاوزات کے مکمل خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے اس اسکواڈ کی تشکیل دی ہے۔ اس اسکواڈ میں محکمہ ریونیو، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفس، یونین کونسلز اور میونسپل کمیٹی جہلم کے افسران و ملازمین کو شامل کیا گیا ہے جو شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف کارروائیاں کریں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ تجاوزات کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے، ان کا سامان ضبط کیا جائے، دکانیں سیل کی جائیں اور ان کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔ اسکواڈ کے اہلکاروں کو مختلف بازاروں اور شاہراہوں پر تعینات کیا گیا ہے تاکہ روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کیا جا سکے۔

سول لائن روڈ پر صبح کے اوقات میں غلام قمر انکروچمنٹ انسپکٹر ایم سی، احمد زمان ایم اینڈ ای اے، جاوید ناصر سیکرٹری یوسی چک جمال اور امیق خالق پٹواری کارروائی کریں گے جبکہ دوسری شفٹ میں واجد وسیم ایم سی جہلم، عاطف اکرم سیکرٹری یوسی کالاگجراں اور فرحان ریاض پٹواری تعینات ہوں گے۔

اسی طرح مین بازار، ٹرنک بازار، چٹائی بازار، صرافہ بازار اور چوک اہلحدیث میں صبح کے وقت جمشید علی انکروچمنٹ انسپکٹر، انوار جعفری سیکرٹری یوسی بوکن اور واجد نسیم پٹواری کارروائی کریں گے جبکہ دوسری شفٹ میں وسیم الفت ایم سی جہلم، خرم امتیاز کیانی سیکرٹری یوسی کوٹلہ فقیر محمد اور زین اصغر کارروائی کے ذمہ دار ہوں گے۔

ریلوے روڈ، نیا بازار اور تحصیل روڈ کے لیے عبدالرحمن ڈار ایم سی جہلم، خالد حبیب ایم اینڈ ای اے، عمران سعید سیکرٹری یوسی چک خاصہ اور مراد پارس پٹواری صبح کے وقت کارروائی کریں گے جبکہ دوسری شفٹ میں عامر سجاد ایم سی جہلم، نعیم احمد سیکرٹری یوسی مونن اور ابوبکر میر پٹواری شامل ہوں گے۔

شاندار چوک سے پاک فیملی چوک تک نوید رضا ایم سی، طارق محمود ایم اینڈ ای اے، طاہر یوسف سیکرٹری یوسی سنگھوئی اور ظہور عالم پٹواری کارروائی کریں گے، جبکہ دوسری شفٹ میں نثار احمد ایم سی، سلمان حسین سیکرٹری یوسی گھرمالہ اور شفیق الرحمٰن پٹواری کارروائی کریں گے۔

پاک فیملی چوک تا جادہ محمد قدیر ایم سی جہلم، شہزاد مشتاق تبسم ایم اینڈ ای اے، اللہ دتہ سیکرٹری یوسی سنگھوئی اور فرحان ریاض پٹواری کارروائی میں شامل ہوں گے جبکہ دوسری شفٹ میں محمد عثمان شہزاد ایم سی، اظہر اقبال سیکرٹری یوسی چوٹالہ اور محمد رؤف پٹواری موجود ہوں گے۔

اسی طرح جی ٹی روڈ اور جادہ روڈ پر محمدی چوک سے عامر فتح ایم سی، غضنفر بٹ سیکرٹری یوسی چوٹالہ اور نصیر الدین پٹواری کارروائی کریں گے جبکہ دوسری شفٹ میں محمد عظیم ایم سی جہلم، عرفان سلامت ایم سی اور عامر محمود شاہ یوسی کالاگجراں کارروائی کے لیے تعینات ہوں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ جو افراد تجاوزات قائم کریں گے ان کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، اور اگر کوئی شخص آپریشن میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرے گا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوکل گورنمنٹ، محکمہ مال اور میونسپل کمیٹی کی مشترکہ ٹیمیں دن رات بازاروں اور سڑکوں کی نگرانی کریں گی تاکہ کسی بھی جگہ دوبارہ تجاوزات قائم نہ ہونے پائیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button