جہلم: پاکستان ریلوے کی سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضے، افسران سرکاری زمینوں کو واگزار کرانے میں بری طرح

جہلم میں پاکستان ریلوے کی سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضوں کا سلسلہ خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے، جہاں با اثر افراد اور ریلوے ملازمین کی ملی بھگت کے باعث ریلوے افسران زمینوں کو واگزار کرانے میں بری طرح ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔ قبضہ مافیا نے ریلوے کی قیمتی زمینوں پر پلازے، کوٹھیاں، گودام، کمرشل دکانیں اور گھر تعمیر کر رکھے ہیں اور ان میں کاروباری سرگرمیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم ریلوے اسٹیشن کے عقب مشین محلہ میں اور اولڈ جی ٹی روڈ کے اطراف سینکڑوں غیر قانونی عمارتیں تیار ہو چکی ہیں جبکہ ضلع بھر کے دیگر مقامات پر بھی ریلوے کی سرکاری زمین پر قبضے کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں کے مطابق اگر کوئی تحریری شکایت بھی کی جائے تو اسے محض فائلوں میں ڈال کر الماریوں میں محفوظ کر دیا جاتا ہے اور کوئی عملی اقدام نہیں کیا جاتا۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان ریلوے کے ڈی ڈی لینڈ اور دیگر متعلقہ شعبوں کے افسران فوری طور پر قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کریں، زمینیں واگزار کروائیں اور قانون کے مطابق نیلامی کرائیں تاکہ محکمہ ریلوے کو اربوں روپے کے ہونے والے ناقابل تلافی نقصان سے بچایا جا سکے۔

شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف، وفاقی وزیر پاکستان ریلوے حنیف عباسی اور وزیر مملکت بلال اظہر کیانی سے اپیل کی ہے کہ سرکاری زمینوں پر قبضہ مافیا کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے تاکہ ملک خوشحال اور عوام کو ریلوے کی زمینوں سے اصل فوائد مل سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button