جہلم میں سوئی گیس کنکشن پر عائد پابندی ختم نہ ہوسکی، شہری شدید پریشان

جہلم شہر اور ملحقہ علاقوں میں سوئی گیس کنکشن پر عائد پابندی ختم نہ ہوسکی، شہری شدید پریشان ہیں، ہزاروں درخواستیں و ڈیمانڈ نوٹس التوا کاشکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے عرصہ دراز سے سوئی گیس کے نئےکنکشن لگانےپر پابندی عائد کر رکھی ہے جس کے باعث جہلم شہر سمیت ملحقہ علاقوں کے ہزاروں صارفین شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سوئی گیس کنکشنز پر پابندی لگانا سوئی گیس صارفین کو مشکلات میں مبتلا کرنے کے مترادف ہے۔ سوئی گیس کنکشنز کے ڈیمانڈز نوٹس عرصہ دراز سے بنکوں میں جمع کروا رکھے ہیں لیکن حکومت نے نئے کنکشن دینے پر پابندی عائد کررکھی ہے۔

شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کنکنشن لگانے کے احکامات جاری کریں تاکہ شہری سوئی گیس کی سہولت سے مستفید ہوسکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button