پنڈ دادنخان میں غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والا ملزم گرفتار، ری فلنگ مشین اور سلنڈر برآمد

پنڈ دادنخان: پولیس نے غیر قانونی گیس ری فلنگ کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے خطرناک سرگرمی کا خاتمہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، جس کے دوران غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے موقع سے گیس ری فلنگ مشین بمعہ سلنڈر بھی برآمد کر لی، جو انسانی جانوں کے لیے شدید خطرہ بن سکتی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ پنڈ دادنخان میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم غیر قانونی طریقے سے گیس ری فلنگ کر کے نہ صرف قانون کی خلاف ورزی کر رہا تھا بلکہ شہریوں کی جان و مال کو بھی شدید خطرے میں ڈال رہا تھا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے اور غیر قانونی گیس ری فلنگ، پتنگ بازی، منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے اور قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button