گکھڑ ویلفیئر ٹرسٹ اور پہلوان سپورٹس گروپ جہلم کی جانب سے مستحقین میں راشن تقسیم

سوہاوہ: گکھڑ ویلفیئر ٹرسٹ اور پہلوان سپورٹس گروپ جہلم کی جانب سے ہر سال کی طرح اس بار بھی ماہِ رمضان میں مستحقین میں راشن تقسیم کیا گیا۔

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں راشن تقسیم کرنے کا مقصد اپنے عزیز و اقارب، دوست احباب اور تمام امت مسلمہ کے ایصالِ ثواب کے لیے رضائے الٰہی کا حصول ہے۔ اس کے علاوہ بے روزگار نوجوانوں کے لیے رکشہ روزگار پیکج بھی فراہم کیا گیا۔

دار العلوم محمدیہ غوثیہ نزد سٹی ٹاؤن جہلم میں مختلف ضروری اشیاء کی فراہمی کی گئی جن میں باریاں، دروازے اور پنکھے شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ قابل احترام امام مسجد اور وہ حافظ صاحبان جو تراویح کی نماز پڑھا رہے ہیں، ان کے لیے عید گفٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

تقریب میں چیئرمین و بانی گکھڑ ویلفیئر ٹرسٹ راجہ علی امریکہ، سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیت حاجی عمران اسلم مغل، چیئرمین پہلوان سپورٹس گروپ جہلم راجہ شیر زمان کیانی اور پہلوان محمد احسان شیر کیانی قادری نے شرکت کی۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ رب العالمین ان تمام افراد کو اجرِ عظیم عطا فرمائے جو اس نیک مشن میں ہمارے شانہ بشانہ رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ پاک گکھڑ ویلفیئر ٹرسٹ، الغنی ویلفیئر ٹرسٹ، پہلوان سپورٹس گروپ جہلم اور تمام اوورسیز دوستوں، بھائیوں اور ان کی فیملیز کو دونوں جہان کی نعمتوں سے نوازے۔ ہم سب ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ اس کارِ خیر میں ہمارے ساتھ ہیں۔ ہر سال رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ہم مستحقین کے گھروں کی دہلیز پر پورے مہینے کا راشن پہنچاتے ہیں تاکہ وہ بھی اس مقدس مہینے کی برکتوں سے مستفید ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button