آندھی اور بارش کی پیش گوئی، الرٹ جاری کردیا گیا

جہلم سمیت ملک کے مختلف آندھی اوربارش کے حوالے الرٹ جاری کردیا گیا ، بیشتر اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے نے جہلم سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں آندھی اوربارش کا الرٹ جاری کردیا۔

جس میں کہا ہے کہ بارش،آندھی کاسلسلہ 12 مئی تک جاری رہنےکی پیشگوئی ہے، اس دوران بیشتر اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ جہلم، مری،گلیات،راولپنڈی، اٹک، چکوال، بھکر،میانوالی، خوشاب میں آندھی،بارش متوقع ہے جبکہ سرگودھا،منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ،سیالکوٹ ،نارووال ،لاہور،قصور ،اوکاڑہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈی جی خان، ملتان، خانیوال اور بہاولپور میں گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی نے کہا کہ شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے دور رہیں اور آسمانی بجلی کی گرج چمک کے دوران کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button