تحصیل پنڈدادنخان میں پانی کے مسائل حل کریں گے، ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس

جہلم: تحصیل پنڈدادنخان میں پانی کے مسائل حل کریں گے اور اہل علاقہ کی اس بنیادی ضرورت کے حوالے سے شکایات دورکریں گے۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے ڈسٹرکٹ واٹر ریگولیٹری اتھارٹی کے اجلاس میں کہی۔ اجلاس میں تحصیل پنڈدادنخان میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی اور بعض علاقوں میں چلنے والی واٹر سپلائی سکیموں کے مسائل وضروریات بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پنڈدادنخان میں پینے کے پانی کے مسئلہ حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے موجودہ واٹر سپلائی سکیموں کی مرمت و بحالی اور ان سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔
انہوں نے تحصیل میں صاف پانی کے ضیاع خصوصی طور پر سروس اسٹیشنز کا فوری سروے کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔



