جہلم پولیس کا ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشنز اور ناکہ بندی، 395 افراد کی چیکنگ

جہلم پولیس نے ضلع بھر میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور اہم تنصیبات کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے سپیشل سرچ آپریشنز اور ناکہ بندی کا سلسلہ جاری رکھا۔

ضلع بھر میں 14 مختلف مقامات پر سرچ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 395 افراد کی جانچ کی گئی۔

پولیس کے مطابق شہریوں کی ویری فکیشن پولیس ایپلی کیشن کے ذریعے کی گئی، جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سپیشل ناکہ بندی کے ساتھ چیکنگ بھی کی گئی۔

سرچ آپریشنز کا مقصد مجرمان اشتہاری، جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کی گرفتاری، غیر قانونی اسلحہ اور منشیات کی برآمدگی اور شرپسندوں کو مذموم عزائم پر عمل کرنے سے روکنا تھا۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ ضلع بھر میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس کی یہ کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی بھی قانون شکن عنصر کو کسی رعایت کے ساتھ نہیں چھوڑا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button