ڈسٹرکٹ بار ایسوی ایشن جہلم کے وفد کی ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ سے ملاقات


جہلم: صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم چوہدری فدا حسین ساہی نے وکلاء وفد کے ہمراہ ڈی پی او آفس میں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے ساتھ ملاقات کی۔
وکلاء کے وفد نے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی سربراہی میں ضلع جہلم میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ جہلم پولیس کے سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر صدر بار ایسوسی ایشن جہلم چوہدری فدا حسین ساہی نے کہا کہ سیف سٹی کے قیام سے ضلع جہلم میں جرائم کی شرح میں مزید کمی اور پولیس کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ امن و امان خراب کرنے والے عناصر کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔



