جہلم پولیس کا ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشنز اور ناکہ بندی، 412 افراد کی چیکنگ

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ضلع بھر میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے سپیشل سرچ آپریشنز اور ناکہ بندیاں کی گئیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق ضلع کے مختلف 12 مقامات پر سرچ آپریشنز کے دوران 412 افراد کی بایو میٹرک و پولیس ایپلیکیشن کے ذریعے ویری فکیشن کی گئی۔ اس دوران شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی سخت ناکہ بندی کر کے گاڑیوں اور مشکوک افراد کی چیکنگ کی گئی۔

ڈی پی او جہلم کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشنز کا مقصد مجرمانِ اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری، ناجائز اسلحہ و منشیات کی برآمدگی اور سماج دشمن عناصر کو ان کے مذموم عزائم سے باز رکھنا ہے۔ اہم تنصیبات کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button