دینہ میں جی ٹی روڈ پر ٹرالے سے لاکھوں روپے مالیت کے موٹر سائیکل گر کر تباہ

دینہ میں جی ٹی روڈ پر ٹرالے سے لاکھوں روپے کی مالیت کے موٹر سائیکل گر کر تباہ ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں جی ٹی روڈ چک اکا کے مقام پر 22 ویلر ٹرالے سے انٹرنیشنل کمپنی کے لاکھوں روپے مالیت کے موٹر سائیکل گر کر تباہ ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق حادثہ گاڑی کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا، انٹرنیشنل کمپنی کے موٹرسائیکل سے لدھا ٹرالر لاہور سے راولپنڈی جارہا تھا۔
ذرائع کے مطابق گاڑی کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے ڈرائیور ایک کلومیٹر تک گاڑی فٹ پاتھ سے مارتا رہا۔ حادثہ والی جگہ سے ایک کلو میٹر دور گاڑی رکی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس، پٹرولنگ پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی.



