عید الاضحی کے موقع پر اشیائے خورد و نوش کو مقررہ قیمت پر فروخت یقینی بنائی جائے گی، سیدہ رملہ علی

جہلم: عید الاضحی کے موقع پر اشیائے خورد و نوش کو مقررہ قیمت پر فروخت یقینی بنائی جائے، زائد قیمتوں پر فوری طور پر دوکان سیل کرکے دوکاندار کی گرفتاری عمل میں لائی جائے۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے صبح سویرے سبزی منڈی کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ عید کے نام پر تین چار گنا زیادہ ریٹ وصول کرنے والوں کا قبلہ درست کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پرائس مجسٹریٹس اس معاملے میں کسی قسم کی رعایت نہ برتیں، شہریوں کو لوٹنے والوں کی عید جیل میں ہونی چاہئے۔



