جہلم کے بازاروں اور گلی محلوں میں بھکاریوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ

جہلم: اندرون شہرکے بازاروں اور گلی محلوں میں بھکاریوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ، شہریوں اور خریداروں کی زندگیاں عذاب، دکانوں کے باہر بھکاریوں کارش، 10 روپے سے کم دینے والوں کےلیے بدعائیں دی جانے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر اور گلی محلوں میں بھکاریوں کی بھر مار ہو چکی ہے، مختلف علاقوں سے کثیر تعداد میں بھکاری شہر میں خیمہ زن ہوچکے ہیں۔ اس طرح بھکاریوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس وجہ سے عام شہریوں تاجروں اور خریداروں کی زندگیاں عذاب بن چکی ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ دکانیں کھولنے سے بند کرنے تک بھکاریوں کی قطارین لگی رہتی ہے، ایک جاتا ہے تو دوسرا آجاتا ہے، اگر کسی بھکاری خاتوں یا مرد کو 10 روپے سے کم دیں بھیک دین تو وہ بد دعا ئیں دینے سے بھی گریز نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button