جہلم پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی، 7 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار

جہلم: پولیس نے قمار بازی کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 7 قمار بازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان سے داؤ پر لگی رقم، موبائل فونز اور جوئے میں استعمال ہونے والے آلات بھی برآمد کر لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ صدر اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان ظفر اللہ، محمد بلال، محمد اعجاز، ممتاز حسین، طارق محمود، آصف علی اور طارق جاوید کو گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان ڈولی دانہ پر جوا کھیل رہے تھے اور اسی دوران پولیس نے انہیں موقع پر دھر لیا۔

پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان سے 18 ہزار 230 روپے نقدی، 5 موبائل فونز اور جوئے میں استعمال ہونے والے آلات بھی برآمد کیے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قمار بازی ایک سماجی برائی اور دیگر جرائم کی جڑ ہے، جس کے خاتمے کے لیے بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ عوام کو بھی چاہیے کہ وہ ایسے عناصر کی نشاندہی کرکے پولیس کا ساتھ دیں تاکہ معاشرے کو اس برائی سے پاک کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button