جہلم سمیت پنجاب بھر میں آج سے 7 جولائی تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

جہلم: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ضلع جہلم سمیت پنجاب بھر میں آج سے 7 جولائی تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں 2 جولائی تا7 جولائی تک طوفانی بارشوں کی پیش گوئی ہے۔ 2 جولائی سے 7 جولائی کے دوران جہلم، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات،اٹک، چکوال ،تلہ گنگ ، منڈی بہاؤ الدین، گجرات، گوجرانوالہ ، حافظ آ باد ،و زیر آباد، لاہور اور شیخوپو رہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ کہیں کہیں یہ طوفانی بارش کی بھی توقع ہے ۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق سیالکوٹ ، نارووال،ساہیو ال ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، او کاڑہ ، پا کپتن، قصور، خو شاب، سرگودھا، بھکر اور میانوالی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ کہیں کہیں یہ طوفانی بارش کی بھی توقع ہے ۔



