جہلم میں موٹرسائیکل چوری کرنے والا چور گرفتار، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد

جہلم: تھانہ صدر پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر کی قیادت میں پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی۔

پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا ہے کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button