مختلف معاشروں میں خواتین عدم مساوات کا شکار، مسئلہ مل کر حل کرنا ہوگا، صبیحہ خان، کنیز اختر

بریڈفورڈ: برٹش مسلم ویمن فورم کی چیئرپرسن کونسلر صبیحہ خان ، سابق کونسلر کنیز اختر نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر کی خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصلا ح معاشرہ کے عمل میں خواتین کا اہم کردار ہے مختلف معاشروں میں خواتین عدم مساوات کا شکار ہیں اور ان مسائل کو مل کر حل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان راولپنڈی میں قائم فلاحی ادارہ بہبود خواتین کے صحت کے مسائل اور غربت کو ختم کرنے کے لیے سرگرم ہے بہبود فلاحی ادارہ 1967سے خواتین کو بااختیار بنانے اور بچوں کی نشوونما پر مرکوز منصوبوں پر کام کر رہا ہے اب وہ اپنے موجودہ کلینک کو میٹرنٹی ہسپتال بنانے کے لیے تبدیل کرنا چاہتا ہے، جس میں 100بستروں کی جگہ ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ بہبود ادارہ چاہتا ہے کہ یہ جگہ جدید ترین سہولتوں سے مزین ہو ہسپتال کا مالیاتی ماڈل پانچ سال کی مدت میں خود کفالت کے حصول پر بنایا گیا ہے، جس میں کم از کم 75 فیصد مریضوں کا مفت یا انتہائی سستی رعایتی قیمت پر علاج کیا جائے گا برٹش مسلم ویمن فورم کی ممبران نے اس سلسلے میں بریڈفورڈ عوام سے ان کی مدد کے لیے اپیل کی ہے۔

کونسلر صبیحہ خان نے کہا کہ ہم مقامی نیشنل ہیلتھ سروسز تنظیموں کا بہبود ہسپتال کے ساتھ اشتراک کو فروغ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ علاج کی بہتر سہولتیں مہیا کی جا سکیں۔

اس موقع پر برٹش مسلم فورم نے ہسپتال کے لیے ایک ہزار پونڈ سے زائد کا امدادی چیک پیش بھی پیش کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button